گھریلو ناچاقی پر خاتون کا مبینہ قتل، شوہر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

منڈی بہاؤالدین: ( دنیا نیوز) پنجاب کےعلاقے منڈی بہاؤ الدین میں زرعی کھیت سے 40 سالہ خاتون شاہدہ بی بی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ  تھانہ کٹھیالہ شیخاں کی حدود میں چک نمبر 13 کے قریب  پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا، جس کے بعد لاش زرعی زمین میں موجود کھال میں پھینک دی گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہدہ بی بی کی شادی تقریباً 30 سال قبل محمد عارف سے ہوئی تھی اور میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی چل رہی تھی۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ خاتون کے شوہر نے اپنے بھائی اور بھابی کے ہمراہ مبینہ طور پر اسے گلا دبا کر قتل کیا اور بعدازاں لاش اٹھا کر زرعی زمین کے کھال میں پھینک دی۔

پولیس تھانہ کٹھیالہ شیخاں نے واقعے کا مقدمہ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت خاتون سمیت چار افراد کے خلاف درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...