سرگودھا: راہزنی کی مختلف وارداتوں کے دوران 2 ملزمان ہلاک

سرگودھا: (دنیا نیوز) خان محمد والا کے قریب راہزنی کی مختلف وارداتوں کے بعد پولیس تعاقب کے دوران مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق امراہ فلائی اوور، سیم نالہ اور بکھیانی کے قریب راہزنی کی وارداتیں ہوئیں، جن میں مزاحمت پر فروٹ مرچنٹ مبین کو بھی نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کی اور تعاقب شروع کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق خان محمد والا کے قریب ملزمان اور پولیس ریسپانس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت شہریار اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے، جو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...