جی سی یونیورسٹی :سکیورٹی عملے کیلئے تربیت،مشاورت کا سیشن
جی سی یونیورسٹی :سکیورٹی عملے کیلئے تربیت،مشاورت کا سیشن مقصد پیشہ ورانہ رویے ، کام اور ذاتی زندگی میں توازن،مثبت رویے کو فروغ دینا تھا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سکیورٹی عملے کے لیے خصوصی نفسیاتی تربیت اور مشاورت کا پہلا سیشن منعقد کیا گیا۔ اس سیشن کا اہتمام اولڈ کیمپس کے چیف سکیورٹی آفیسر ڈاکٹر محمد کاشف ارشاد نے کیا، جس کا مقصد پیشہ ورانہ رویے ، کام اور ذاتی زندگی میں توازن، ذہنی دباؤ کے انتظام اور مثبت رویے کو فروغ دینا تھا۔شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم اور شعبہ ماحولیاتی سائنسز کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ یاسمین نے کلیدی مقررین کے فرائض سرانجام دیے ۔اس سیشن کا مقصد سیکیورٹی عملے کو کام کی جگہ پر ذہنی دباؤ سے نمٹنے ، طلبہ، اساتذہ اور آنے والے مہمانوں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانے اور تنازعات کو پُرسکون انداز میں حل کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments