1500 کلوگرام سے زائد مردہ گوشت برآمد، ملزم گرفتار

1500 کلوگرام سے زائد مردہ گوشت برآمد، ملزم گرفتار

تھانہ ایئرپورٹ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی چک نمبر 67 ج ب سدھار میں کارروائی

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1500 کلوگرام سے زائد مردہ گوشت برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گوشت قبضے میں لے کر تلف کروا دیا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ انسپکٹر منصور صادق کی ہدایت پر اے ایس آئی عدنان مغل نے پولیس نفری اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 67 ج ب سدھار کی آبادی چراغ آباد کے قریب چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 1500 کلوگرام سے زائد مردہ گوشت برآمد ہوا۔پولیس نے ملزم خرم ولد حنیف، سکنہ گوجرہ، کو گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ گوشت تلف کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...