بھوانہ:2سالہ بچہ سیوریج نالے میں گر کر جاں بحق
بھوانہ:2سالہ بچہ سیوریج نالے میں گر کر جاں بحقمحنت کش اللہ دتہ کا بیٹا احمد گھر کے دروازے پر کھیل رہا تھا نالے میں جا گرا
بھوانہ (نمائندہ دنیا ) نواحی علاقے موضع سلیمان میں دو سالہ بچہ گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے سیوریج نالے میں گر کر ڈوب گیا اور جاں بحق ہو گیا۔ افسوس ناک واقعے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔محنت کش اللہ دتہ کا دو سالہ بیٹا احمد گھر کے دروازے پر کھیل رہا تھا کہ گھر کے سامنے سے گزرنے والے سیوریج نالے میں جا گرا اور پانی میں ڈوب گیا۔ کچھ دیر بعد جب اہلِ خانہ کو بچہ نظر نہ آیا تو انہوں نے اس کی تلاش شروع کر دی۔ تلاش کے دوران گھر سے کچھ فاصلے پر نالے میں بچے کی لاش مل گئی۔ علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments