پانی کے معیار کی جانچ اور این جی اوز کی تربیت کیلئے ورکشاپ
پانی کے معیار کی جانچ اور این جی اوز کی تربیت کیلئے ورکشاپ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی ، معیار کو چیک کیا جائیگا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز فیصل آباد کی ٹیم نے ڈویژنل آفس سوشل ویلفیئر کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز طیب بھٹی سے ملاقات کی۔اس موقع پر ضلعی آفیسر پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز نے پانی کے معیار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں پانی کے شعبے میں کام کرنیوالی این جی اوز کے نمائندوں کی تربیت کیلئے ورکشاپ منعقد کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔دونوں اداروں کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مختلف تنظیموں کی جانب سے نصب کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائیگی اور فراہم کیے جانیوالے پانی کے معیار کو چیک کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments