صوبائی وزیر قانون نے واٹر فلٹریشن آر او پلانٹ کا افتتاح کر دیا

صوبائی وزیر قانون نے واٹر فلٹریشن آر او پلانٹ کا افتتاح کر دیا

صوبائی وزیر قانون نے واٹر فلٹریشن آر او پلانٹ کا افتتاح کر دیاعوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل :رانا محمد اقبال

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) سابق صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے ماموں کانجن، فیصل آباد میں واٹر فلٹریشن آر او پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی مخیر حضرات بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے نجی شعبے کا اشتراک قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مخیر اداروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ، جبکہ موجودہ دور تعمیر و ترقی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...