تعلیمی بورڈ کے سپورٹس سیشن کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوگا
تعلیمی بورڈ کے سپورٹس سیشن کا آغاز 21 اکتوبر سے ہوگاڈویژنل ماڈل سکول اینڈ کالج میں سوئمنگ مقابلوں سے کھیلوں باقاعدہ آغاز ہو گا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین کی ہدایات پر تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی سپورٹس کمیٹی (مردانہ) برائے سال 2026-27ء کا اجلاس پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد و صدر سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ فیصل آباد میاں محمد شکیل، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ حق نواز دانش اور دیگر متعلقہ افسرا ور اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں۔اس موقع پر صدر سپورٹس کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت مسابقت کا جذبہ بھی پروان چڑھاتے ہیں۔سپورٹس سیشن 2026-27ء کا باقاعدہ آغاز ان شاء اللہ 21 اکتوبر 2026ء، بروز بدھ، ڈویژنل ماڈل سکول اینڈ کالج فیصل آباد میں سوئمنگ کے مقابلوں سے ہوگا، جن میں ڈویژن بھر کے کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments