پاکستان اور کینیڈا میں زرعی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور کینیڈا میں زرعی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاقجدید زرعی تحقیق سے پیداوار بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں، وی سی زرعی یونیورسٹی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زراعت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، اس امر پر اتفاق کینیڈین ہائی کمیشن کے سیاسی، اقتصادی و تجارتی امور کے کونسلر ڈینیئل ارسینالٹ اور ٹریڈ کمشنر ذوہیب خان کی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والی زراعت، تجارت، پریسیژن ایگریکلچر، ڈیری فارمنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خوراک کے ضیاع میں کمی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈینیئل ارسینالٹ نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کو کینولا کے بیج فراہم کرنے والے اہم ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم) کینولا کی درآمد پر پابندی ختم ہونے کے بعد کینیڈین کینولا کی برآمدات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کی زرعی تحقیق اور تکنیکی مہارت پاکستان میں زرعی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا دالوں کی فراہمی اور جدید ڈیری فارمنگ کے شعبوں میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کے امکانات تلاش کر رہا ہے ۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ بین الاقوامی روابط سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زرعی چیلنجز سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ دو نوں ملکوں نے زرعی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments