15نومبر کو مینار پاکستان پر آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہوگی

 15نومبر کو مینار پاکستان پر آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہوگی

15نومبر کو مینار پاکستان پر آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس ہوگیعلمائے اہلحدیث نے قیام پاکستان کیلئے بے مثال قربانیاں دیں، رہنماؤں کا اظہار خیال

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ہمارے اسلاف نے اسلام اور پاکستان کے لیے بے مثال اور لازوال کردار ادا کیا ہے ۔ پاکستان کی بنیادوں میں علمائے اہلحدیث نے اپنا خون دیا۔ 15 نومبر کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس، بعنوان تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان، ملک میں قرآن و سنت کے نفاذ کی راہ ہموار کرنے اور ملکی بقا، سلامتی و استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی نے خالد محمود اعظم آبادی، قاری محمد اکرم عاصم، حافظ عبدالرحمٰن عابد اور دیگر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علامہ عبدالرشید حجازی نے کہا کہ سیکولر ازم اور لبرل ازم کا راستہ روکنے کے لیے دینی جماعتوں کو اپنے اختلافات پسِ پشت ڈال کر متحد اور منظم انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...