انسدادِ سموگ کارروائیاں، صنعتی یونٹس، بھٹوں کی چیکنگ
انسدادِ سموگ کارروائیاں، صنعتی یونٹس، بھٹوں کی چیکنگمجموعی طور پر 39صنعتی یونٹس کی انسپکشن ، ایک یو نٹ سیل ،9کو نوٹس
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے انسدادِ سموگ اقدامات بلا تعطل جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر نے بتایا کہ گزشتہ دو روز کے دوران ٹیموں نے مجموعی طور پر 39 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی۔ سنگین خلاف ورزیوں پر ایک یونٹ کو سیل اور دو کو بند کرنے کے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ، جبکہ دو یونٹس پر مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 45 اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں پر 35 بھٹوں کو نوٹس جاری کیے گئے اور مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح دورانِ چیکنگ 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز فروخت کرنے پر 4 دکانوں اور گوداموں سے 2 ہزار کلوگرام سے زائد شاپنگ بیگز ضبط کر لیے گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوڈ پوائنٹس پر سیکشن ہڈز نصب نہ ہونے پر 13 مالکان کو آخری وارننگ جاری کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق زیرِ تعمیر ڈویلپمنٹ سائٹس کا بھی دورہ کیا گیا، جبکہ ریت اور مٹی لے جانے والی 27 ٹرالیوں کے چالان کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments