سمندری :پی پی رہنماؤں کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

سمندری :پی پی رہنماؤں کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت

سمندری(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چوہدری ناجی گجر، مرزا اسلم مظہر، رانا یاسر صدیق، مرزا مصدق اور رانا عامر محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 یہ سانحہ جمہوریت کے لیے دی جانے والی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک دردناک واقعہ ہے۔ اس سانحے میں شہید ہونے والے کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت، عوامی حقوق اور سیاسی جدوجہد کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کی یاد زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...