سندھ حکومت کی ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کی عالمی پذیرائی

سندھ حکومت کی ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کی عالمی پذیرائی

6ممالک اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کے تجربات سے استفادہ کریں گے ،سردارشاہپالیسی تعلیم و تدریس کے شعبے میں پاکستان کی اصلاحاتی قیادت کی عکاس ہے ،وزیرتعلیم

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کی ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے ، جبکہ چھ ممالک پاکستان، مصر، بنگلہ دیش، تیونس، سری لنکا اور مالدیپ کے نمائندے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور تدریسی معیار بہتر بنانے کے لیے سندھ کے تجربات سے استفادہ کریں گے ۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کی عالمی سطح پر پذیرائی کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی تعلیم و تدریس کے شعبے میں پاکستان کی اصلاحاتی قیادت کی عکاسی کرتی ہے ۔ ان کے مطابق سندھ کا تجربہ ترقی پذیر ممالک میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ استعداد اور تعلیمی معیار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹیچر لائسنسنگ پالیسی کا نفاذ پیپلز پارٹی کی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام متعلقہ فریقوں کے اشتراک اور تعاون سے اس پالیسی پر عملی پیش رفت ممکن ہوئی۔سندھ کی ٹیچر لائسنسنگ پالیسی اور اس کے نفاذ کے تجربات رواں ماہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقدہ ڈی ایچ آئی ایس 2 ایشیا پیسیفک کانفرنس 2026 میں پیش کیے گئے ۔ سندھ ٹیچر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اسٹیدا) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید رسول بخش شاہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی نمائندگی کی۔ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ فنڈ کی سیکریٹری جنرل رشا شرف نے سندھ کے ٹیچر لائسنسنگ اقدام کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...