کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں خاتون اور بچہ زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیال موڑ چوک کے قریب پنڈی بھٹیاں روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 23 سالہ خاتون اقصیٰ اور 7 سالہ بچہ علی عباس زخمی ہو گئے ، خاتون کی بائیں ٹانگ فریکچر جبکہ بچے کو مختلف مقامات پر زخم آئے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، جہاں ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعدازاں دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments