وقف املاک کا تحفظ، محکمانہ آمدن میں اضافہ ترجیح، احسان بھٹہ

وقف املاک کا تحفظ، محکمانہ آمدن میں اضافہ ترجیح، احسان بھٹہ

اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وقف املاک کا تحفظ، محکمانہ آمدن و محصولات میں اضافہ اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کا بروقت حصول محکمہ اوقاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ اہداف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ کارکردگی کی بہتری کیلئے خود احتسابی اور موثر مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ اوقاف میں منعقدہ زونل ناظمین کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور حافظ انیس الرحمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر سندھو، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈائریکٹر اسٹیٹ اوقاف پنجاب محمد قیصر نعیم اعظم، ڈائریکٹر فنانس اوقاف علوینا فیض، ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر وقاص الدین خان، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف عظیم حیات، حافظ یوسف، طاہر احمد اور ایاز حبیب، ایم ایس داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اوقاف احمد الرحمن اور اسرار شاہ، زونل ایڈمنسٹریٹرز اوقاف محمد علی خان، رانا احسان، گلزار احمد اور جہانگیر احمد نے شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...