چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد جیل منصوبے کا دورہ،کام تیز کرنیکی ہدایت

چیئرمین سی ڈی اے کا  اسلام  آباد  جیل  منصوبے  کا دورہ،کام  تیز  کرنیکی  ہدایت

منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ، تعمیراتی کاموں، بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، حکام کی بریفنگمنصوبے کو منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل، تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،سہیل اشرف کی گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر سہیل اشرف نے گزشتہ روز اسلام آباد جیل منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت، منصوبے کی موجودہ صورتحال اور تکمیل کی مقررہ مدت کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل (سروسز) سی ڈی اے ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسلام آباد جیل کے سینئر افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد جیل منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کام سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے متعلقہ افسران سے تعمیراتی کام کے معیار اور مقررہ معیارات پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ منصوبے کو منظور شدہ ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے اور اس دوران تعمیراتی کام کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران اس امر پر زور دیا کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے ، تعمیراتی معیار برقرار رکھا جائے اور منصوبے میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...