میپکو افسران کی قیادت بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

میپکو افسران کی قیادت بہتر بنانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

بحرانی حالات میں بروقت فیصلوں، شکایات کا ازالہ، بجلی چوری کے خاتمے پر زور

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) رحیم یار خان سرکل کے آپریشنل افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ایک روزہ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی آف سدرن پنجاب ملتان کے سربراہ ڈاکٹر عظیم احمد، ڈاکٹر سیدہ خدیجہ اور ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ایگزامینیشن میپکو سہیل عباس نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیے ۔ شرکاء کو مؤثر قیادت، بحرانی حالات میں بروقت فیصلوں، ٹیم ورک اور مقررہ اہداف کے حصول کے طریقوں سے آگاہ کیا گیا۔ورکشاپ میں بجلی کی فراہمی میں تعطل، خراب ٹرانسفارمرز، لائنوں میں فالٹس اور شدید موسمی حالات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل افسران کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے کہا کہ بروقت فیصلوں، بہتر رابطہ کاری اور منظم حکمت عملی کے ذریعے بجلی کی بحالی کا عمل تیز اور صارفین کی مشکلات کم کی جا سکتی ہیں۔شرکاء کو بتایا گیا کہ ادارے کی کامیابی کے لیے فیلڈ اور تکنیکی عملے کی مؤثر رہنمائی، ملازمین کی حوصلہ افزائی، باہمی اعتماد اور حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد ضروری ہے ۔ اس سے فیلڈ آپریشنز بہتر بنانے اور لائن لاسز میں کمی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ورکشاپ میں بجلی چوری کے خاتمے ، ریکوری کے اہداف پورے کرنے اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...