ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے :ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس سابق رکن پنجاب اسمبلی نازیہ راحیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ، سابق ارکان اسمبلی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 38 ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں 29 جاری اور 9 نئی سکیمیں شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی 13، عمارتوں کی 14، لوکل گورنمنٹ کی 8، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی ایک اور محکمہ انہار کی 2 سکیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں ماڈل ویلیجز، سہولت بازار، سیپ فیز 7 اور 8، اربن سیوریج، بنیادی مراکز صحت کی بحالی اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عوامی نمائندوں نے ترقیاتی منصوبوں میں بہتری اور شہری مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔اجلاس میں ایم فور انٹرچینج سے ایم تھری راجانہ انٹرچینج تک 26 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر پر جاری کام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ سڑک کے 11 کلومیٹر حصے پر اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے ، جبکہ شہری حدود میں تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments