زکریا یونیورسٹی میں لکڑیاں چوری کرنیکی کوشش ناکام

زکریا یونیورسٹی میں لکڑیاں چوری کرنیکی کوشش ناکام

ٹرانسپورٹ آفیسر لکڑیاں یونیورسٹی سے باہر جانے لگے تو سکیورٹی نے روک لیا

ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان میں ٹرانسپورٹ آفیسر کی جانب سے ٹالی کی موٹی لکڑیاں ڈالے میں لے جا کر یونیورسٹی سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ سکیورٹی گارڈز نے مرکزی گیٹ پر انہیں روک کر گیٹ پاس طلب کیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب ٹرانسپورٹ آفیسر لکڑیاں لے کر یونیورسٹی سے باہر جانے لگے ۔ سکیورٹی عملے نے قواعد کے مطابق گیٹ پاس دکھانے پر اصرار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آفیسر نے سادہ کاغذ پر گیٹ پاس تحریر کرکے عملے کے حوالے کیا، جس کے بعد ریزیڈنٹ آفیسر کو اطلاع دی گئی۔ مبینہ طور پر سکیورٹی گارڈز نے واقعے کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وضاحت طلب کیے جانے کے بعد ٹرانسپورٹ آفیسر لکڑیاں واپس لے آئے ۔ ان کا مؤقف تھا کہ وہ لکڑیاں چیرائی کے لیے آرے پر لے جا رہے تھے ، تاہم انہیں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں لکڑی چیرنے کے لیے اپنا آرا موجود ہے۔ذرائع نے ٹرانسپورٹ آفیسر پر یونیورسٹی کے پرانے ٹائرز، بیٹریوں اور دیگر استعمال شدہ اشیا کو مقررہ ویئر ہاؤس میں جمع نہ کرانے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ ان الزامات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔یونیورسٹی حلقوں نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...