سی پی او کاشاہ رکن عالمؒ کے عرس پر سکیورٹی کا جائزہ
زائرین کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، اختر فاروق
ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان اختر فاروق نے حضرت شاہ رکن عالمؒ کے 713ویں سالانہ عرس کے موقع پر دربار کا دورہ کیا اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں عرس کے سکیورٹی پلان اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سی پی او نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عرس کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ زائرین کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے تمام اہلکار مکمل الرٹ رہیں اور اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے انجام دیں۔اختر فاروق نے کہا کہ عرس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور زائرین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے سکیورٹی انتظامات میں غفلت نہ برتنے اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ سے ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔سی پی او کے دورے کا مقصد عرس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا اور زائرین کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کو مؤثر بنانا تھا۔ پولیس حکام کو ہدایت کی گئی کہ عرس کے اختتام تک سکیورٹی کے انتظامات پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ زائرین بلاخوف و خطر مذہبی رسومات ادا کر سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments