اولیاء سے محبت کرنیوالے سرخرو ہوتے ، زین حسین قریشی

اولیاء سے محبت کرنیوالے سرخرو ہوتے ، زین حسین قریشی

شاہ محمود نے حق و سچ کا پرچم بلند کیا، جلد بری ہونگے ،قومی کانفرنس سے خطاب

ملتان (کرائم رپورٹر )درگاہ حضرت غوث بہاوالدین زکریاؒ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ جو لوگ اولیائاللہ سے محبت کرتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں میرے والد مخدوم شاہ محمود قریشی انشائاللہ بہت جلد بری ہوں گے کیونکہ وہ غوث پاک کی اولاد ہیں وہ حق اور سچ کا پرچم بلند کرکے قربانی دے رہے ہیں اللہ تعالی جلد ان کی قربانی کو قبول کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوری کے 713 ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز درگاہ کے احاطہ میں پاکستان زکریا اکیڈمی کے زیراہتمام قومی کانفرنس میں صدارتی خطاب اور اختتامی دعا کے دوران کیا ۔عرس کی دوسری نشست میں معروف مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے نظامت کے فرائض ادا کئے جبکہ مخدوم مرید حسین قریشی کے صاحبزادے مخدوم سجاد حسین قریشی ،درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی ،درگاہ حضرت مولانا حامد علی خان کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں نقشبندی و دیگر نے شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...