آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات جاری
انسانی جان و مال کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ،انجینئر خالد محمود
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) انسانی جان و مال کا تحفظ آئیسکو کی اولین ترجیح ہے ۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، بورڈ کے معزز اراکین اور چیف ایگزیکٹو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود کی قیادت میں بجلی سے متعلقہ حادثات کی روک تھام اور صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، جن کے باعث گزشتہ چند سالوں کے دوران بجلی حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔آئیسکو انتظامیہ نے بجلی کی لٹکتی اور خطرناک تاروں، گھروں اور دیگر عمارتوں کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی لائنوں اور کمزور بجلی کے کھمبوں کو محفوظ بنانے ، خطرناک تنصیبات کی اصلاح اور ضرورت کے مطابق انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ایک بھرپور حفاظتی آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ ایک صارف دوست ادارے کی حیثیت سے آئیسکو ان حفاظتی اقدامات پر آنے والے اخراجات خود برداشت کر رہا ہے تاکہ صارفین کو محفوظ بجلی کی فراہمی کے ساتھ ان کے جان و مال کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments