سی پی اور کا کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
پولیس کے تقریباً 6ہزار افسران سکیورٹی،ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے
راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ کے موقع پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سی پی او نے مختلف مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کیں۔ میچ کے دوران راولپنڈی پولیس کے تقریباً 6ہزار افسران سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سٹیڈیم کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کی مثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف اور گردونواح میں تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈز مسلسل گشت کر رہے ہیں جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے موثر انتظامات کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments