گورنر کا پاک تاجکستان تجارت و برآمدات بڑھانے پر زور

 گورنر کا پاک تاجکستان تجارت و برآمدات بڑھانے پر زور

کراچی، وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ میں اہم نہال ہاشمی سے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر گفتگو

کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں توانائی، صنعت، صحت، ٹرانسپورٹ، زراعت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر تاجکستان کے اعزازی قونصل جنرل ارشاد علی ایس قاسم نے بتایا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم 30 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات، چاول، ادویات اور آلاتِ جراحی کی بہت مانگ ہے ، جس سے پاکستانی برآمدات میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ، بالخصوص کراچی، وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...