شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت  پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے الفرید گارڈن میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی تھے ۔

تقریب میں سٹی صدر میاں عمر آصف، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ ریحان انصاری، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری صیام خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی مہر محمد یار لک اور پیپلز یوتھ وسطی پنجاب کے صدر محسن ملہی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے شہدائے کارساز کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی، محسن ملہی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں کی عظیم اور بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔ شہدائے کارساز کی قربانیاں جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا اہم باب ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...