کمشنر لاہور کا گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ

کمشنر لاہور کا گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ

نعمان یوسف کی یاتریوں کو بہترین سہولیات ، مؤثر سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

 ننکانہ صاحب (خبر نگار)کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے بابا گورونانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر رعنا حمید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد نے کمشنر لاہور کو یاتریوں کے قیام و طعام، طبی سہولیات، ٹرانسپورٹ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے مقامی سکھ رہنماؤں اور گورودوارہ انتظامیہ سے ملاقات بھی کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔

کمشنر نعمان یوسف نے گورودوارہ جنم استھان میں سی سی ٹی وی کیمروں اور کنٹرول روم کا معائنہ کرتے ہوئے یاتریوں کی حفاظت کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ذریعے سکھ یاتریوں کیلئے بہترین سہولیات اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنائیں، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے یاتری خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں۔انہوں نے گورودوارہ جنم استھان روڈ (ریلوے روڈ )پر جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا اور انہیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، جبکہ گورودوارہ میں زیرِ تعمیر رہائشی بلاک کو محفوظ بنانے پر بھی زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...