سبزیوں کے نرخ کم نہ ہوسکے، اکثر 150 سے 200 روپے کلو

سبزیوں کے نرخ کم نہ ہوسکے، اکثر 150 سے 200 روپے کلو

شملہ مرچ 240، پیاز 220،ٹینڈے 200، سیب 250سے 450روپے کلوفروخت

لاہور (کامرس رپورٹر سے) مارکیٹوں اور بازاروں میں سبزیوں کے نرخ کم نہ ہوسکے ،اکثر سبزیاں 150سے 200 روپے کلو ،صرف آلو سستے دستیاب ہیں۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 130 روپے اور مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 150 اور درجہ دوم 120 روپے کلو ہے ۔پیاز کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 190 روپے کلو رہا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 220 اور مکس درجہِ دوم پیاز 200روپے کلو ہے، آلو کا سرکاری نرخ بدستور 35 روپے مارکیٹ میں مکس آلو 40 اور درجہ اول 50 روپے کلو مل رہاہے۔

سبز مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 120اور مارکیٹ میں سبز مرچ 150،شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 200 ،مارکیٹ میں 240،ٹینڈے کا سرکاری نرخ 20 روپے کمی سے 160 جبکہ 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ، پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی سے 120 ، مارکیٹ میں 150 ،بھنڈی کا سرکاری نرخ 10 روپے کمی سے 140مارکیٹ میں 160سے 180،گھیا کدو سرکاری نرخ 10روپے کمی سے 170 مارکیٹ میں 200 جبکہ مختلف اقسام کے سیب 250 سے 450 روپے کلو فروخت ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...