ایرانی قیادت کا حوثیوں سے لاتعلقی کا اعلان درست قدم :طاہر اشرفی

 ایرانی قیادت کا حوثیوں سے لاتعلقی  کا اعلان درست قدم :طاہر اشرفی

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے ارضِ حرمین شریفین۔۔۔

 سعودی عرب کے دفاع، سلامتی واستحکام کیلئے تعاون کے مؤقف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ایرانی قیادت کا حوثی دہشتگردوں سے لاتعلقی کا اعلان درست سمت میں قدم ہے، جسکے انشا اللہ مثبت اثرات مرتب ہونگے اور حوثی دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر روزِ اول سے امتِ مسلمہ کی وحدت و اتحاد کیلئے کوشاں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...