وقف اراضی انتقال، مزارات کے منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت

 وقف اراضی انتقال، مزارات کے منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت

اہداف حصول میں ناکامی پرمتعلقہ افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی :احسان بھٹہ

لاہور (سیاسی نمائندہ)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وقف املاک کا تحفظ، محکمانہ آمدن و محصولات میں اضافہ اور مقرر کردہ اہداف کا بروقت حصول ترجیحات میں شامل ہے ۔ اہداف حصول میں ناکامی پرمتعلقہ افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی جبکہ کارکردگی کی بہتری کیلئے خود احتسابی اور مؤثر مانیٹرنگ نظام کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوانِ اوقاف میں زونل ناظمین کانفرنس کی صدارت کرتے کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈی جی مذہبی امور حافظ انیس الرحمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف شاکر سندھو، ڈائریکٹر پراجیکٹس رفیق نور وٹو، ڈائریکٹر سٹیٹ قیصر نعیم اعظم، ڈائریکٹر فنانس علوینہ فیض، ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈاکٹر وقاص الدین، ڈپٹی ڈائریکٹرز عظیم حیات، حافظ یوسف، طاہر احمد ، ایاز حبیب، ایم ایس داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال سمیت زونل ایڈمنسٹریٹرز نے ویڈیو لنک پرکانفرنس میں شرکت کی۔

محکمہ اوقاف کی انتظامی، مالیاتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ رحیم یار خان، راجن پور اور مٹھن کوٹ کے اوقاف زونز میں سینکڑوں ایکڑ وقف اراضی پر غیر قانونی کاشت کا انکشاف ہوا۔ سیکرٹری اوقاف نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کارروائی کرکے متعلقہ مواضعات میں وقف اراضی سے محکمانہ آمدن بڑھانے کیلئے سفارشات پیش کی جائیں ۔ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا مزارات کے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جائے ،علما و خطبا ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر عوام تک پہنچائیں۔ غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور وقف اراضی پر کمرشل سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں بارے منصوبہ بندی کو تیزی سے مکمل کیاجائے ۔مزارات کے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...