شذرہ منصب نے جدیداینیمل آپریشن تھیٹر کا افتتاح کردیا
جدید ویٹرنری سہولیات سے مویشی پال حضرات کی مشکلات کم ہونگی:وزیر مملکت
ننکانہ صاحب (خبر نگار)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب اور رکن پنجاب اسمبلی آغا علی حیدر نے مویشی پال حضرات کو جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے اقدام کے تحت لائیو سٹاک کمپلیکس ننکانہ صاحب میں جدیداینیمل آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہین فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر فراز منیر، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر خورشید عالم اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ جانور دیہی معیشت اور مویشی پال خاندانوں کے روزگار کا اہم ذریعہ ہیں۔
جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی سے بیمار اور زخمی جانوروں کو بروقت علاج میسر آئے گا اور مویشی پال حضرات کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر فراز منیر نے کہا کہ ننکانہ صاحب کے فارمرز کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے کہ اب ان کے قیمتی جانوروں کے پیچیدہ آپریشن اور علاج کی سہولت ضلع میں ہی دستیاب ہوگی، جس سے انہیں لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں جانور لے جانے کی پریشانی اور اضافی اخراجات سے نجات ملے گی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ننکانہ ڈاکٹر خورشید عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ پہلے سے مقررہ سرکاری فیس پانچ روپے میں ہی جانوروں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد مویشی پال حضرات کو کم خرچ میں علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments