یونیورسٹی آف سرگودھا میں انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ

یونیورسٹی آف سرگودھا میں انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ

یونیورسٹی آف سرگودھا میں انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی آف سرگودھا کی پہلی ، شاہین کراٹے کلب کی دوسری پوزیشن

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) دی کراٹے اکیڈمی، یونیورسٹی آف سرگودھا میں انٹر کلب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی آف سرگودھا، شاہین کراٹے کلب اور ثانی مارشل آرٹس کلب کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں کراٹے اکیڈمی یونیورسٹی آف سرگودھا نے پہلی جبکہ شاہین کراٹے کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ چیمپئن شپ کے مہمانانِ خصوصی علی مرتضیٰ، نیشنل میڈلسٹ اور کوالیفائیڈ کوچ پاکستان کراٹے فیڈریشن، جبکہ محمد امجد، کوالیفائیڈ ریفری و کوچ پاکستان ریلوے تھے ۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں محمد جہانگیر، محمد نعیم خان اور افشاں محمد دین شامل تھے ۔ محمد نعیم خان اور افشاں محمد دین نے دیگر کلبوں سے شرکت کے لیے آنے والے کھلاڑیوں اور مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سرگودھا ڈویژن کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان اور فی میل کراٹے کوچ افشاں محمد دین نے کہا کہ کراٹے نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، برداشت اور جسمانی فٹنس پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے ۔ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے ، تجربہ حاصل کرنے اور اعلیٰ سطح کے مقابلوں کے لیے تیاری کا موقع ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراٹے کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے مختلف کلبوں کے درمیان مقابلوں کا تسلسل ضروری ہے ۔ انہوں نے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرگودھا میں کراٹے کے فروغ، نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...