ہاکی فیسٹیول ، ایئر بیس انٹر کالج مصحف اور فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی سینئر ٹیمیں فاتح
ٍسرگودھا (سٹاف رپورٹر) فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام اسٹروک ہاکی اسٹیڈیم سرگودھا میں ہاکی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں بوائز اور گرلز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
بوائز ایونٹ میں ایئر بیس انٹر کالج مصحف کی ہاکی ٹیم نے ریڈرز سرگودھا کو ایک صفر سے شکست دے دی، جبکہ ویمن ایونٹ میں فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی کی سینئر ٹیم نے جونیئر ٹیم کو تین ایک سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ایونٹ کے مہمانانِ خصوصی میاں امجد منیر اور جنید خان تھے ۔ آرگنائزر حسن شاہ اور مہک رحمان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments