سیرت النبی کانفرنس کی کامیابی جماعت کے اتحاد کا ثبوت :چودھری عمر حیات

سیرت النبی کانفرنس کی کامیابی جماعت  کے اتحاد کا ثبوت :چودھری عمر حیات

سمندری (نمائندہ دنیا) امیر انجمن اہل حدیث نہر بازار سمندری چودھری عمر حیات نے کہا ہے کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نبی اکرم ﷺ کا امتی ہونے کا اعزاز عطا فرمایا۔

ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت النبی ﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سالانہ سیرت شافع محشر ﷺ کانفرنس کی کامیابی کے موقع پر کیا۔ چوہدری عمر حیات نے تمام کارکنوں، بالخصوص مرزا محمد سعود کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام کی تقاریر، حاضرین کی بڑی تعداد اور بہترین انتظامات جماعت کی فعالیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...