سیرت النبیؐ پر عمل سے معاشرتی مسائل حل ہو سکتے :علما کرام

سیرت النبیؐ پر عمل سے معاشرتی مسائل حل ہو سکتے :علما کرام

اسلام اور پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں :خطاب

چناب نگر (نامہ نگار) جامع مسجد شہدائے ختم نبوت چناب نگر میں روحانی اجتماع اور مجلس ذکر سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر زندگیوں میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل کیلئے اسلامی تعلیمات کا مکمل نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مقررین نے کہا کہ نبی کریم ؐ کے حسن اخلاق سے دنیا میں عظیم انقلاب برپا ہوا۔ آپؐ نے توحید و رسالت کی شمع روشن کرکے انسانیت کو اس کے حقیقی خالق کی پہچان کروائی۔

آپؐ  کے قول و فعل سے معاشرے میں امن، ایثار کو فروغ ملا اور جاہلانہ رسم و رواج کا خاتمہ کرکے انسانیت کو باوقار زندگی گزارنے کی تعلیم دی گئی۔علما کرام نے کہا کہ امت مسلمہ کی موجودہ زبوں حالی کی ایک وجہ اسوہ حسنہ کو پس پشت ڈالنا ہے ۔ نبی کریمؐ  انسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیں اور آپؐ کی تعلیمات تمام انسانوں، نسلوں، قوموں اور ملکوں کے لیے بلاامتیاز ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے خلاف سرگرم عناصر کی روک تھام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے ۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے حوالے سے آئینی ترامیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اسلام اور پاکستان کا امن تباہ کرنیوالوں کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...