رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر لاکھوں کا سامان چوری کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ملز موں نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز م رات کی تاریکی میں چھت کے راستے اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائلز، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments