پولیس افسران کا گرجا گھروں کا دورہ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
گرجا گھروں میں آنیوالے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی
راولپنڈی (اے پی پی) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر سینئر پولیس افسران نے شہر کے گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی کی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرجا گھروں میں آنے والے افراد کو مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ۔ سی پی او نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments