چیئر پرسن تعلیمی بورڈ انجینئر اقصیٰ شبیر سے چیئرمین پیٹا احسان گورایہ کی ملاقات

چیئر پرسن تعلیمی بورڈ انجینئر اقصیٰ شبیر سے  چیئرمین پیٹا احسان گورایہ کی ملاقات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)آئندہ ہونیوالے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں طلبا اور طالبات کو تمام بنیادی سہولتیں مہیا کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

جن میں زون کی بحالی اور گورنمنٹ سکولز میں سائنس لیبارٹریوں کو بحال کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار بورڈ چیئر پرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن انجینئراقصیٰ شبیر نے چیئرمین پیٹا پنجاب احسان علی گورایہ کی درخواست پر ان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پیٹا پنجاب نے بورڈ میں لائے جانے والی مثبت تبدیلیوں پر چیئرمین بورڈ کی کاوشوں کو سراہا،اس موقع پر ماہر تعلیم امین گورایہ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...