این اے 77ضمنی الیکشن ‘ووٹرز کو دھکا یا جا رہا :مرکزی مسلم لیگ

این اے 77ضمنی الیکشن ‘ووٹرز کو دھکا یا جا رہا :مرکزی مسلم لیگ

دھمکیوں اور دھاندلی کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی :رہنمائوں کا اجتماع سے خطاب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)این اے 77میں انتخابی معرکہ ، گاگے والی اور قلعہ دیدار سنگھ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بڑے جلسے ، دھمکیوں اور دھاندلی کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کر دیا ، امیدوار قاضی ابراہیم گجر کی انتخابی مہم میں تیزی آ گئی۔ گاگے والی اور قلعہ دیدار سنگھ میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور حکمرانوں کی ناقص کارکردگی سے تنگ آ چکے ہیں، اب حلقے کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے حقیقی تبدیلی کا فیصلہ کریں گے .اجتماعات سے مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، گوجرانوالہ کے نائب صدر راشد علی سندھو، مرکزی رہنما انجینئر اعجاز نصر، این اے 77 کے امیدوار قاضی ابراہیم گجر، احسان اللہ گجر اور رانا طفیل نمبردار سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔رہنماؤں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بجلی و گیس کے بھاری بلوں، بے روزگاری اور روزمرہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ،

عوام روایتی سیاست اور جھوٹے وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں اور اپنے مسائل کا حقیقی حل چاہتے ہیں،رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ انتخابی ماحول میں مرکزی مسلم لیگ کے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے اور انہیں دباؤ میں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مخالفین یاد رکھیں، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ، کسی کو دھونس، دباؤ یا دھاندلی کے ذریعے عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے اور انتخابی عمل میں کسی بھی غیر قانونی مداخلت کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فارم 45عوام ہمیں دلوائیں، فارم 47 ہم ان سے چھین لیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...