سیالکوٹ: گلی محلے کچرا کنڈی میں تبدیل، سیوریج کا پانی مکینوں کیلئے عذاب
حبیب پورہ ، ماڈل ٹاؤن، مبارک پورہ ، میانہ پورہ، حاجی پورہ، شہاب پورہ، خادم علی روڈ، چرچ روڈ، نیکاپورہ، محمد پورہ ،پریم نگر، پورن نگر، کچا شہاب پورہ، فتح گڑھ و دیگر علاقوں میں صورتحال ابتر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود، گلی محلے کچر ا کنڈی میں تبدیل، سپروائز، سینٹری ورکر تنخواہوں میں رقم کی کٹوتی کرواکر پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے لگے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اربوں کا بجٹ کھانے کے بعد ہوا میں اڑا دیا۔ یونین کونسل ماڈل ٹاؤن، مبارک پورہ ، میانہ پورہ، حاجی پورہ، شہاب پورہ، خادم علی روڈ، چرچ روڈ، نیکاپورہ، محمد پورہ ،پریم نگر، پورن نگر، کچا شہاب پورہ، فتح گڑھ، کوٹلی بہرام ،بجلی محلہ، چھپڑی محلہ، مین بازار سمیت علاقے کچرا کنڈی میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ شہر اقبال کی مختلف یونین کونسلز کے محلوں کو کچر اکنڈی میں تبدیل ہوگئے ۔ حبیب پورہ میں کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج کا پانی علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گیا ، مسلسل صفائی نہ ہونے کے باعث تعفن اور بدبو سے فضا آلودہ ہو چکی ہے جس سے مکینوں بالخصوص بچوں اور بزرگوں میں سانس کی بیماریاں، ملیریا، ڈینگی اور پیٹ کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments