کون بنے گا ایک دن کا کمشنر؟’’ مقابلے کیلئے 232 طلبہ کا ٹیسٹ

کون بنے گا ایک دن کا کمشنر؟’’ مقابلے کیلئے 232 طلبہ کا ٹیسٹ

ڈویژنل ماڈل کالج میں امتحانی عمل مکمل، کمشنر ڈاکٹر عمران نے انتظامات کا جائزہ لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ‘‘کون بنے گا ایک دن کا کمشنر فیصل آباد ڈویژن’’ کے مقابلے کے سلسلے میں ڈویژنل ماڈل کالج مین کیمپس میں ٹیسٹ منعقد ہوا، جس میں سکروٹنی کے بعد اہل قرار پانے والے 232 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ امتحانی مرکز میں امیدواروں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ڈائریکٹر سیکنڈری سکول ایجوکیشن علی احمد سیان، پرنسپل ڈویژنل ماڈل کالج مرزا یاسین اور دیگر متعلقہ افسروںنے ٹیسٹ کے عمل کی نگرانی کی اور امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ٹیسٹ میں شرکت کے لیے آنے والے طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ انہیں ایک دن کے لیے کمشنر بننے اور سرکاری امور و انتظامی معاملات کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوجوانوں کو انتظامی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے ۔قبل ازیں کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژنل ماڈل کالج کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ کے والدین کے بیٹھنے کے انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی بھی چیک کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...