چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان گوجرانوالہ اور ٹیچنگ ہسپتال کے اشتراک سے چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کے دوران مقررین نے تحقیقی مقالہ جات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ہر 9میں سے ایک خاتون کو زندگی میں چھاتی کے سرطان کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ مقررین نے زور دیا کہ خواتین باقاعدگی سے اپنا معائنہ خود کریں اور کسی بھی غیر معمولی تبدیلی، سوجن یا گلٹی محسوس ہونے کی صورت میں فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔شرکا کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال اور گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں ون سٹاپ بریسٹ کلینکس قائم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments