ایل پی جی کی خود ساختہ قیمتیں، لکڑی 3 ہزار روپے من

ایل پی جی کی خود ساختہ قیمتیں، لکڑی 3 ہزار روپے من

گیس کی قیمت پہنچ سے دور ہونے پر گھروں میں کھانابنا نے کیلئے لکڑی کا استعمال بھی مہنگا پڑ گیا ،مہنگائی نے گھریلو بجٹ تباہ کر دیا،حکام نوٹس لیں :خواتین

لدھیوالہ وڑائچ ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے بعد جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہو گئی، لکڑی کی قیمت 3 ہزار روپے فی من تک پہنچنے سے گھر میں خواتین کیلئے دو وقت کا کھانا بنانا مشکل ہو گیا ، پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ شہری خواتین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی مہنگی ہونے کے باعث متعدد گھرانوں نے متبادل کے طور پر لکڑی استعمال کرنا شروع کر دی تھی لیکن اب لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافے نے ان کیلئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں روزانہ مزدوری کرکے گھر کا چولہا جلانے والے افراد کے لیے بچوں کا پیٹ پالنے کے ساتھ کھانا پکانے کے ایندھن کے اخراجات برداشت کرنا بھی مشکل ہو گیا ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے گھریلو بجٹ تباہ کر دیا اور اب دو وقت کی روٹی تیار کرنا بھی بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے ۔ خواتین نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور من مانے دام وصول کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...