منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ہوگی:ایس ایچ او منصور صادق
ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن منصور صادق نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، علاقے کو جرائم سے پاک کرنا اور محکمہ پولیس کے وقار کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ہر قانونی اقدام اٹھاؤں گا اور سائلین کی داد رسی کے لیے مظلوموں کو انصاف کی فراہمی یقینی بناؤں گا۔ منشیات فروشوں، جوئے کے اڈوں، قبضہ مافیا، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments