وارڈن کے خلاف شہریوں کی شکایات پر ڈی پی او جھنگ کا نوٹس

وارڈن کے خلاف شہریوں کی  شکایات پر ڈی پی او جھنگ کا نوٹس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک وارڈن کے خلاف شہریوں کی شکایات پر ڈی پی او ساجد حسین کا فوری نوٹس۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے شہریوں کے مبینہ طور پر اضافی چالان کرنے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔متعلقہ ٹریفک وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی گئی ہے ۔ڈی پی او جھنگ نے ٹریفک سٹاف کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو بلاجواز پریشان کرنا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...