تاندلیانوالہ:پولیس نے 1440 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 396 گ ب کے قریب ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1440 گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی چرس میں سے 72 گرام بطور نمونہ حاصل کرکے فرانزک تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA)بھجوا دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments