چک جھمرہ میں چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

چک جھمرہ میں چوری اور راہزنی  کی وارداتوں میں اضافہ

چک جھمرہ ( نامہ نگار) چک جھمرہ اور اس کے گردونواح میں چوری اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

جرائم کی مسلسل وارداتوں کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر بلاخوف و خطر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور پولیس کی جانب سے مؤثر اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ۔شہریوں نے تھانہ چک جھمرہ پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چوری اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ وارداتوں میں اضافے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے اور شہری اپنی املاک کے تحفظ کے حوالے سے پریشان ہیں۔علاقہ مکینوں نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ چک جھمرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ، پولیس گشت مؤثر بنایا جائے ، چوری اور راہزنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...