اٹھارہ ہزاری:سرکاری سکول کے لیب اٹینڈنٹ پر خاتون کو فون کالز کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام

اٹھارہ ہزاری:سرکاری سکول کے  لیب اٹینڈنٹ پر خاتون کو فون کالز  کے ذریعے ہراساں کرنے کا الزام

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )نواحی علاقے ڈال موڑ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں تعینات لیب اٹینڈنٹ اکمل کے خلاف ایک غریب خاتون کو مبینہ طور پر فون کالز کے ذریعے ہراساں کرنے کی شکایت سامنے آ گئی۔

 اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ ملازم سے مبینہ طور پر تدریسی فرائض بھی لیے جا رہے ہیں۔ الزام ہے کہ مذکورہ ملازم نے اپنی کلاس میں زیر تعلیم دو غریب طلبہ، جن کے والد گونگے اور بہرے ہیں، کو گھر میں نلکا لگوا کر دینے کا وعدہ کیا اور بچوں کے ذریعے ان کی والدہ سے رابطہ کیا۔ بعدازاں خاتون کو مبینہ طور پر بار بار فون کالز کرکے پریشان کیا جانے لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...