کھیتوں میں ہل چلاتے حادثہ 40 سالہ شخص جاں بحق
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ روڈ ولہ رائے کے قریب کھیتوں میں ہل چلاتے ہوئے حادثے کے نتیجے میں 40 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 40 سالہ محمد شفیق ولد عبدالعزیز اچانک ٹریکٹر سے نیچے گر پڑا، جس کے بعد ٹریکٹر سے منسلک زرعی سہاگہ اس کے اوپر سے گزر گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments