جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والے 3 موٹر سائیکل سوار گرفتار

جعلی نمبر پلیٹیں لگانے والے 3 موٹر سائیکل سوار گرفتار

پیپلز کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں ،مقدمات درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر گھومنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو روک کر چیک کیا۔ ان کی موٹر سائیکلوں پر جعلی اور بوگس نمبر پلیٹیں لگی ہوئی تھیں۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...