سابقہ رنجش کی بنا پر میاں بیوی پر مبینہ تشدد ،زخمی کردیا
طارق اوراہلیہ کو ملزموں نے ماراپیٹااوردھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سابقہ رنجش کی بنا پر میاں بیوی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے طارق نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر دونوں کو قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments